کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے بطور آئی جی اسلام آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے آئی جی اسلام آباد کی سنٹرل پولیس آفس آمد، افسران و جوانوں کی جانب سے پرتپاک استقبال

0

اسلام آباد

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے بطور آئی جی اسلام آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

نئے آئی جی اسلام آباد کی سنٹرل پولیس آفس آمد، افسران و جوانوں کی جانب سے پرتپاک استقبال۔

سنٹرل پولیس آفس میں کمان تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے باقاعدہ طور پر آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا۔

آئی جی اسلام آباد کی آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے پولیس افسران سے تعارفی ملاقاتیں کیں۔

نئے آئی جی اسلام آباد نے افسران سے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔

آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس کے اسٹاف سے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے یادگارِ شُہداء پر حاضری دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی جی اسلام آباد نے یادگارِ شُہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شُہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اسلام آباد میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، آئی جی اسلام آباد

شہریوں کو بروقت اور مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، آئی جی اسلام آباد

میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا، آئی جی اسلام آباد

جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

پولیس افسران و جوان شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کریں، آئی جی اسلام آباد

عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد

جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے پولیسنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس میں احتساب اور نظم و ضبط کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد کا پولیس فورس کے پیشہ ورانہ معیار کو مزید بلند کرنے پر زور۔

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے اسلام آباد پولیس کے لیے واضح ترجیحات کا اظہار کردیا۔

شُہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پولیس فورس ان کے مشن کو آگے بڑھائے گی، آئی جی اسلام آباد

شہریوں کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے اسلام آباد پولیس پوری ذمہ داری سے فرائض سر انجام دے گی، آئی جی اسلام آباد

Leave A Reply

Your email address will not be published.