مہنگائی میں ہفتہ وار 0.21، سالانہ بنیاد پر 11.53 فیصد اضافہ

0

مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے، گزشتہ ہفتے اضافے کی رفتار 0.21 فیصد بڑھ گئی، سالانہ بنیادوں پر رفتار 11.53 فیصد ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے20 اشیائے ضروریہ مہنگی،10 سستی،21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے چکن 7.25 فیصد، دال چنا 1.30 فیصد، پیاز 0.39 فیصد، لہسن 1.85 فیصد، ایل پی جی 1.17 فیصد، واشنگ سوپ0.33 فیصد، انڈے 0.72 فیصد، ایری چاول0.55فیصد، آٹا 0.29 فیصد مہنگا ہوا۔

اس دوران چینی 1.05 فیصد، آلو 0.96فیصد،ٹماٹر0.51فیصد، پاوڈر دودھ0.10 فیصد،گڑ0.12 فیصد،دال مونگ0.63 فیصد، پٹرول 0.65 فیصد، ڈیزل3.43 فیصد، دال مسور0.42فیصد سستے ہوئے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17732 روپے ماہانہ تک آمدنی والوں کیلیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.19 فیصد اضافہ کیساتھ 9 فیصد، 17733سے22888روپے ماہانہ تک آمدنی والوں کیلئے0.20 فیصد اضافہ کیساتھ 10.76 فیصد، 22889 سے29517 روپے ماہانہ تک آمدنی والوں کیلئے0.21 فیصد اضافہ کیساتھ 9.40فیصد،29518 سے44175 روپے ماہانہ تک آمدنی والوں کیلئے0.22 فیصد اضافہ کیساتھ 9.81 فیصد جبکہ 44176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی والوں کیلئے0.21 فیصد اضافے کیساتھ 11.99فیصد رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.