ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں،
جہلم( اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں،
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے گزشتہ روز 27 سالہ گمشدہ ذہنی معذور خاتون کو 24 گھنٹوں کے اندر بحفاظت تلاش کرکے لواحقین کے حوالے کیا، جس پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی جانب سے پولیس افسران و اہلکاروں کی شاندار کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا،
بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی حوصلہ افزائی سے دیگر اہلکاروں میں بھی مزید جذبے اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دینے کا رجحان پیدا ہوتا ہے،ڈی پی او جہلم
*شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے لیے نمایاں کارکردگی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا جبکہ بہترین کارکردگی پر انعام بھی دیے جاتے رہیں گے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری