چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ اکنامک جنریشن اینڈ بزنس فسیلیٹیشن ورکشاپ، تمام ڈپٹی کمشنرز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

0

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ اکنامک جنریشن اینڈ بزنس فسیلیٹیشن ورکشاپ، تمام ڈپٹی کمشنرز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

جہلم (اقبال خان): ضلعی سطح پر معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری سہولیات کی بہتری کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اکنامک جنریشن اینڈ بزنس فسیلیٹیشن ورکشاپ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن بھی متعلقہ افسران کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران ضلعی سطح پر معاشی مواقع کی نشاندہی، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل، سرکاری خدمات تک آسان رسائی اور کاروبار کے آغاز و توسیع کے عمل کو سہل بنانے کے حوالے سے بھی مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ورکشاپ میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری، کاروبار دوست ماحول کے قیام اور معاشی ترقی کے لیے دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد ضلعی سطح پر کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینا، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا اور مقامی معیشت کے استحکام کے لیے عملی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.