وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں زیرِ تعمیر جناح میڈیکل کمپلیکس پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا
ئیرمین وزیراعظم ٹاسک فورس برائے صحت، میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے اجلاس میں شرکت کی
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں زیرِ تعمیر جناح میڈیکل کمپلیکس پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
چئیرمین وزیراعظم ٹاسک فورس برائے صحت، میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیرِ اعظم نے منصوبے پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرے گا۔
کم آمدن اور متوسط طبقے کو معیاری علاج اور جدید تشخیصی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ہسپتال کا انتظام عالمی معیار کے مطابق چلانے کے لیے نجی شعبے کی خدمات حاصل کی جائیں، تمام تقرریاں میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوں اور جدید تشخیصی سہولیات، بشمول پیٹس اسکین، منصوبے کا لازمی حصہ بنائی جائیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کا 59 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور 403 بستروں پر مشتمل ہسپتال کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔