مرزا ریاض احمد ، مرزا خالد محمود کے بھائی اور عمران منصور کے کزن اور ڈاکٹر حسن خالد کے تایا ابو مرزا الیاس کا ختم قل

0

مرزا ریاض احمد ، مرزا خالد محمود کے بھائی اور عمران منصور کے کزن اور ڈاکٹر حسن خالد کے تایا ابو مرزا الیاس کا ختم قل

رسم قل میں سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات کی شرکت
دینہ (اقبال خان ) موضع دھنیالہ، تحصیل دینہ کی معروف علمی و سماجی شخصیت مرزا الیاس احمد ولد بابو عبد الحق رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم مرزا الیاس احمد ڈاکٹر حسن خالد کے تایا جان جبکہ پریس کلب دینہ کے سینئر صحافی اور ممبر مجلس عاملہ عمران منصور کے ماموں زاد بھائی تھے۔ مرحوم کی رسم قل و دعائے مغفرت کی تقریب ان کے آبائی گھر موضع دھنیالہ میں منعقد ہوئی، جس میں علاقہ بھر سے سیاسی، سماجی، مذہبی، علمی اور صحافتی شخصیات سمیت معززینِ علاقہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی جبکہ سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
رسم قل کی تقریب میں پریس کلب دینہ کے وفد نے صدر احسان جنجوعہ کی قیادت میں شرکت کی۔ وفد میں جنرل سیکرٹری پریس کلب دینہ افتخار احمد مغل، چیئرمین پریس کلب دینہ ملک صداقت، ملک طاہر جاوید، ندیم عباس، دستگیر چوہدری، محمد اقبال خان سمیت دیگر اراکین ذوالقرنین شاہ اور لالا واجد شامل تھے۔
پریس کلب دینہ کے وفد نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفد نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.