ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس
ضلع جہلم میں ٹریفک کے مسائل، پارکنگ کے انتظامات، بھاری ٹریفک کے روٹ اور اوقات کار، اور بس سٹینڈز کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ
جہلم( اقبال خان ): ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع جہلم میں ٹریفک کے مسائل، پارکنگ کے انتظامات، بھاری ٹریفک کے روٹ اور اوقات کار، اور بس سٹینڈز کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے زیر انتظام ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک جامع پالیسی بنائی جائے۔ انہوں نے خاص طور پر شہر کے اندر ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کم کرنے، بھاری ٹریفک اور ڈمپرز کی آمد سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر جامع پلان تیار کریں اور اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں