منگلا بائی پاس دینہ میں صفائی مشینری کا معائنہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علیزہ ریحان کی سپروائزر کو وارننگ، صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت

0

منگلا بائی پاس دینہ میں صفائی مشینری کا معائنہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علیزہ ریحان کی سپروائزر کو وارننگ، صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت

جہلم (اقبال خان ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز و منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم علیزہ ریحان نے منگلا بائی پاس دینہ کا دورہ کیا اور مکینیکل سویپر اور واٹر اسپرنکلر کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ دونوں مشینیں فعال پائی گئیں، تاہم سڑک کے بائیں جانب صفائی کے انتظامات تسلی بخش نہ ہونے پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

علیزہ ریحان نے صفائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سپروائزر کو وارننگ جاری کی اور تحصیل مینیجر کو ہدایت کی کہ سڑک کے بائیں جانب صفائی کی کمی فوری طور پر دور کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشینری کی فعالیت کے ساتھ اس کا مؤثر استعمال اور صفائی کے تمام حصوں کا احاطہ بھی یقینی بنایا جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم علیزہ ریحان نے ہدایت کی کہ منگلا بائی پاس کے دونوں اطراف صفائی کا یکساں معیار برقرار رکھا جائے اور آئندہ کسی بھی حصے کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے اور صفائی کے انتظامات میں واضح بہتری یقینی بنانے کی تاکید کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.