جہلم سرچ آپریشن ضلع بھر میں کارروائیوں کے دوران 02 اشتہاری مجرمان اور 03 منشیات فروش کو گرفتار کر کے01 کلو 40 گرام چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی
جہلم ( اقبال خان)جہلم پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن،
ضلع بھر میں مختلف مقامات پر12سرچ آپریشنز کیے گئے ، جن کے دوران 371افراد ، 141گھروں، 15ہو ٹلز اور بس اسٹینڈز کو چیک کیا گیا دورانِ سرچ آپریشن ضلع بھر میں کارروائیوں کے دوران 02 اشتہاری مجرمان اور 03 منشیات فروش کو گرفتار کر کے01 کلو 40 گرام چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی –
شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص، غیر قانونی طور پر مقیم فرد یا جرائم پیشہ سرگرمی میں ملوث عناصر کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔
بروقت اطلاع کسی بڑے جرم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں امن و امان کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا شخص آئے جو بغیر کوائف کے رہائش پذیر ہو، مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہو یا قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو فوری طور پر اپنے قریبی تھانے یا پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری