دھنیالہ میں پیر سید عبدالرحیم شاہ سرکار اور پیر سید حاکم شاہ سرکار کا سالانہ عظیم الشان عرس مبارک :
دینہ ( تحصیل رپورٹر) تحصیل دینہ کے گاؤں دھنیالہ میں چوہدری طارق حویلی ، چوہدری محمد یُونس سیٹھی ، چوہدری انور پٹواری اور کسانہ برادری کی طرف سے پیر سید عبدالرحیم شاہ سرکار اور پیر سید حاکم شاہ سرکا ر کےعرس مبارک کا شاندار انعقاد۔ عرس مبارک کی دعائیہ تقریب میں سید سہیل شاہ صاحب ، سید علی رضا صاحب ، سید وقار شاہ صاحب UK , سید ابرار شاہ صاحب UK اور علاقہ بھر کی معزز شخصیات کی بھرپور شرکت ۔کسانہ برادری اور اہلیان دھنیالہ کی طرف سے عرس مبارک اور لنگر کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ علاقہ بھر کی عوام نے دعائیہ تقریب میں بھرپور شرکت کی اور عرس انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے بہترین انتظامات کو سراہا۔