ڈپٹی کمشنر جہلم کا اراضی ریکارڈ سینٹر کا اچانک دورہ، سروس ڈیلیوری، عملے کی حاضری اور عوامی سہولیات کا معائنہ
ڈپٹی کمشنر جہلم کا اراضی ریکارڈ سینٹر کا اچانک دورہ، سروس ڈیلیوری، عملے کی حاضری اور عوامی سہولیات کا معائنہ
جہلم (اقبال خان): ڈپٹی کمشنر جہلم محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ نے اراضی ریکارڈ سینٹر جہلم کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سروس ڈیلیوری اور دفتری امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے کی حاضری، وقت کی پابندی، ریکارڈ کی دیکھ بھال اور عوامی خدمات کی فراہمی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عملے سے مختلف امور پر معلومات حاصل کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کے اراضی ریکارڈ سے متعلق تمام معاملات میرٹ اور مقررہ وقت کے اندر نمٹائے جائیں۔ درخواستوں پر کارروائی میں غیر ضروری تاخیر سے مکمل اجتناب کیا جائے اور شہریوں کو اپنے جائز کاموں کے لیے بار بار دفاتر کے چکر لگانے کی نوبت نہ آئے۔ عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور احساسِ جوابدہی کے ساتھ انجام دے۔
ڈپٹی کمشنر محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ نے واضح کیا کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں غفلت، غیر ضروری تاخیر اور شہریوں کو مشکلات سے دوچار کرنے کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ متعلقہ افسران سروس ڈیلیوری کی مسلسل نگرانی کریں اور شہریوں کو شفاف، تیز رفتار اور مؤثر سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں۔