غازی علم دین شہید کے کمرہ عدالت میں جج کے سامنے تاریخی جملے ”اگر آپ سے توہینِ عدالت برداشت نہیں ہوتی ہے، تو ہم سےتوہین رسالتﷺ بھی برداشت نہیں ہوتی“
31 اکتوبر یوم شہادت عاشق رسول صلی الله علیہ وآلہ وسلم غازی علم الدین شہید رحمت الله علیہ

لاہور غازی علم دین شہید کے کمرہ عدالت میں جج کے سامنے تاریخی جملے ”اگر آپ سے توہینِ عدالت برداشت نہیں ہوتی ہے، تو ہم سےتوہین رسالتﷺ بھی برداشت نہیں ہوتی“
31 اکتوبر یوم شہادت عاشق رسول صلی الله علیہ وآلہ وسلم
غازی علم الدین شہید رحمت الله علیہ۔
*غازی علم دین شہیدؒ*
یوم شہادت 31 اکتوبر 1929ء
31 اکتوبر کو سحر کے وقت غازی علم دین شہید کو پھانسی دی گئی
غازی علم الدین شہید وہ ہستی ہیں جن کا کیس خود بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح رح نے لڑا تھا۔
غازی صاحب کے تاریخی الفاظ
"زندگی میں ایک ہی تو اچھا کام کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عزّت پہ پہرا دیا ہے”
غازی علم دین شہید رحمتہ اللّه علیہ کے جنازے کی پہلی صف میں ڈاکٹر محمّد اقبال رحمتہ اللّه علیہ بیٹھے ہیں۔
جب ڈاکٹر محمّد اقبال رحمتہ اللّه علیہ نے اپنے ہاتھوں سے لحد میں اتارا تو اس موقع پر ڈاکٹر اقبال رحمتہ اللّه علیہ نے پنجابی میں کہا ۔💞
اسی تے گلاں کردے رہ گئے تے ترکھاناں دا منڈا بازی لے گیا
( ہم تو باتیں کرتے رہ گئے اور ترکھانوں کا لڑکا بازی لے گیا )