ایکسائز انسپکٹر اسد ہارون کی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں رکشہ جات کے خلاف سخت کاروائی ۔متعدد گاڑیاں تھانہ میں بند
کسی بڑی شخصیت کی سفارش نہیں چلے گی رجسٹریشن کرائیں ۔انسپکٹر ایکسائز اسد ہارون

جہلم (پروفیسر خورشید علی ڈار )
محکمہ ایکسائز کا دینہ میں بغیر رجسڑیشن گاڑیوں کے خلاف آپریشن ،متعدد موٹر سائیکل و رکشہ جات کو تھانہ میں بند کرا دیا تفصیلات کے مطابق ایکسائز انسپکٹر دینہ اسد ہارون نے دینہ چوک پر تمام ایسے رکشے جن کے کاغذات نہیں تھے مقامی ٹریفک پولیس افیسر کی معاونت سے ان کے خلاف ایکشن لیا چند روز سے یہ خبر چل رہی تھی کہ اکثریت رکشہ والوں نے کاغذات وغیرہ نہیں بنا رکھے لہذا اج مذکورہ افیسر نے بلا امتیاز ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنا شروع کر دی کاروائی کرنے کے دوران معتدد بااثر لوگوں کا ٹیلی فون ایا مگر مذکورہ افیسر نے قانون کے مطابق کاروائی جاری رکھی انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق ہر شخص گاڑی کے کاغذات رکھنے کا پابند ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اج سے ہی ان لوگوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی جو پراپرٹی ٹیکس دینے میں غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں۔۔