ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے اسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے ہمراہ سلاٹر ہاؤس کا معائنہ کیا
ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی

جہلم(ملک فدا حسین اعوان ):۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے اسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے ہمراہ سلاٹر ہاؤس کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی جبکہ مانیٹرنگ کے لیے کیمرے بھی نصب کروائے، ڈپٹی کمشنر نے کہا شہریوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اس میں قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، ضلع کی چاروں تحصیلوں کے سلاٹر ہاؤس میں کیمرے نصب کروائے جائیں گے، مردہ بیمار اور لاغر جانوروں کا مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں اور متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی