
(ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ2024ء)
کل مال مسروقہ برآمد 02کروڑ10لاکھ 10گینگ گرفتار
جہلم پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے وقتا فوقتا سرچ آپریشن کیے جاتے ہیں۔
• گزشتہ ماہ کے دوران قتل کے کل03 مقدمات یکسوکئے گئے جن میں 05ملزمان گرفتارکئے گئے ،اندھے قتل کا01 مقدمہ یکسو کیا گیا جس میں 02ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ ڈکیتی کا01 مقدمہ یکسو کیا گیا،
• گزشتہ ماہ میں رابری کے 13مقدمات یکسو کئے گئے ،جن میں18ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،بچوں کے ساتھ زیادتی کے 04مقدمات یکسو کئے گئے ،جن میں05ملزمان کو گرفتار کیاگیا ،جبکہ ریپ کے 03مقدمات یکسو کئے گئے ،جن میں03ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، گینگ ریپ کے 04مقدمات یکسو کئے گئے ،جن میں05ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،
• جہلم پولیس نےگزشتہ ماہ میں کل111مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے09مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ سنگین مقدمات میں64اور عدالتی38 مفروران کو گرفتار کیا گیا،
• جرائم بر خلاف پراپرٹی میں10گینگز ٹریس کر کے28ملزمان گرفتارکئے گئے،جن سےما ل مسروقہ مالیتی 02کروڑ10لاکھ برآمد کئے گئے ،
• موٹر سائیکل چوری کے 16مقدمات یکسو کئے گئے جن میں 15 موٹر سائیکل 01کار جبکہ 19کس ملزمان کو چالان کیاگیا
• جہلم پولیس نے منشیات کے تدارک کے لئے ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا ، منشیات کے45مقدمات درج کر کے51 ملزمان گرفتارکئے جن کے قبضہ سےچرس23کلو715گرام،ہیروئن04 کلو520گرام آئس 04کلو 801گرام اور شراب کی284بوتلیں برآمد کی گئیں،
• غیر قانونی اسلحہ کے24 مقدمات درج کر کے24ملزمان گرفتارکئے گئے، جن سے پسٹلز21عدد، گنز03عدد،ریوالور 01عدد اور78ضرب روند برآمد کئے گئے،
• مکمل چالان کی شرح75فیصد رہی،
• جہلم پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات سے7403افراد نے استفادہ کیا اور کل 5044افراد جن کے نئے لائسنس جاری کئے گئے ،
• ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے روزمرہ کی بنیاد پر کل 47کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں دفتر ہذا31 جبکہ تھانہ جات میں 10،ڈی ایس پی دفتر میں 01،مساجد ودیگر مقامات پر 05کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کی شکایات کو سنااور ان پر فوری احکامات جاری کیے۔