
جہلم(اقبال خان )وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایت پر محترمہ سونیا عاشر پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم آمد،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری محترمہ سونیا عاشر کو ڈی پی او آفس جہلم آمد پر خوش آمدید کہا،
ڈی پی او جہلم نے ڈی ایس پی سٹی کے ہمراہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنےوالے نوجوان کے قتل کی تفتیش میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا،
قبل ازیں مورخہ 13.11.2024 کو17 سالہ داؤد مائیکل کی ڈیڈ باڈی دریائے جہلم کے کنارے پڑی ہوئی ملی تھی،
پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور محترمہ سونیا عاشر نے پولیس کی ابتک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کی امید ظاہر کی،
قتل کے اندوہناک واقعہ میں ملوث کرداروں کو جلد بے نقاب کر کے مدعیان کو انصاف کی فراہمی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ ،