
دینہ ( اقبال خان )دینہ میں دوکانوں کے تالے توڑنے کی وارداتیں تھم نہ سکی گزشتہ رات ایک بار پھر منگلا روڈ پر چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر المحمود سٹین لیس سٹیل حافظ محسن کی دوکان کے تالے توڑ کر مسجد کے لیے رکھا گیا گلہ بمعہ رقم لیکر رفو چکر ہو گئے ۔تاجر برادری شدید پریشان ۔ دینہ شہر میں بڑھتی چوری کی وارداتوں سے دوکاندار شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔اس سے قبل بھی متعدد دوکانوں کے تالے ٹوٹ چکے ہیں اور دوکانداروں کا نقصان ہو چکا ہے ۔دوکانداروں نے اس کے تدارک کے لیے پولیس کے گشت کو موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔تاجر برادر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ