ڈی سی جہلم محمد میثم عباس نے ممبر قومی اسمبلی کو پارکوں پر کام کی موجودہ صورت حال اور بقایا کام پر تفصیلی بریفنگ

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )جہلم۔ شہریوں کو بہترین تفریح فراہم کرنے کے لیے پارکوں کی جلد تکمیل ضروری ہے آپ پارکوں پر کام کی سخت نگرانی کریں فنڈز پنجاب حکومت جاری کرتی رہے گی تمام منتحب ممبران اسمبلی شہریوں کے لیے بہترین سہولیات کے لئے پر عزم ہیں ممبر قومی اسمبلی بلال کیانی نے یہ بات الطاف پارک کی بحالی اور کالا گوجراں میں نئے پارک کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم محمد میثم عباس نے ممبر قومی اسمبلی کو پارکوں پر کام کی موجودہ صورت حال اور بقایا کام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر عوامی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پارکوں کی بحالی اور نئے پارک تعمیر کرنے کے منصوبوں پر عوامی رائے سے ممبر قومی اسمبلی اور ڈی سی جہلم کو آگاہ کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.