دینہ صفائی کے حوالے سے سوالیہ نشان ،شہری پریشان ،تعفن پھیلنے کا اندیشہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ

0

 

 

دینہ ( سید امیر احمد شاہ )صفائی کے حوالے سے دینہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ،الفضل میرج ہال کے ساتھ لکڑٹال والی گلی میں گندگی کے ڈھیر ،ڈسبن کی موجودگی کے باوجود بلدیہ دینہ کا عملہ اٹھانے کی زحمت گوارا کرنے سے قاصر ۔ہفتوں کا کوڑا کرکٹ جمع ،بدبو سے اہلیان علاقہ کا جینا محال ،بیماریاں پھیلنے کے خدشات ،اہلیان محلہ کا اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر ایم او بلدیہ دینہ سہیل اشرف سے فوری نوٹس کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں گندگی کے حوالے سے بہت بری صورتحال ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے الفضل میرج ہال کی گلی میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ییں ۔بدبو نے اہل علاقہ کا جینا محال کر رکھا ہے ۔بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے ہفتوں سے کوڑا نہیں اٹھایا گیا جو تعفن کا باعث بن رہا ہے ۔اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.