وسیلہ ویلفئیر و جہلم فورم کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سید توقیر آصف شاہ ،خان افتخار خان اور افتخار مغل تھے

دینہ ( اقبال خان )گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ میں طالبات کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی سکیم مکمل کر لی گئی ہے ،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سید توقیر آصف شاہ ،خان افتخار خان اور افتخار مغل تھے
جہلم فورم اور وسیلہ ویلفئیر کو سکول انتظامیہ کی طرف سے صاف پینے کے پانی کی فراہمی کی درخواست کی گئی تھی اس منصوبے کے لئے خصوصی فنڈز چوہدری محمد اخلاق(مانچسٹر ) نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لئے مہیا کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزجہلم فورم اور وسیلہ ویلفئیر کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ہڈالی میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سید توقیر آصف شاہ , خان افتخار ، خان جیولرز ،افتخار مغل تھے ۔خصوصی شرکت حاجی اظہر ،امجد محمود سیٹھی ،عادل چوہدری سید امیر شاہ ،اقبال خان ,سلیم کسانہ صاب نے کی ۔گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی پرنسپل میڈیم زاہدہ اصغر نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ سلیم کسانہ کی خصوصی کاوش سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ہڈالی میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کی ۔اس موقعہ پر خان افتخار خان نے ایک لاکھ روپیہ ڈونیشن کا اعلان کیا امجد محمود سیٹھی نے سکول کے لیے دو کولرز دینے کا اعلان کیا ۔افتخار مغل کی طرف سے لائبریری کی اپ گریڈیشن کے لیے مکمل معاونت کا اعلان کیا ۔پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی جانب سے مہمانان گرامی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔