ایڈیشنل سیشن عدالت سوہاوہ کے جج دانش افضل نے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ نمبر348/23 بجرم302/392تھانہ سوہاوہ کا فیصلہ سزائے موت سنا دیا
جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم حسن علی کو سزائے موت،13سال قید اور 06لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،

جہلم ( اقبال خان )جہلم پولیس کی موثر تفتیش ؛ معزز ایڈیشنل سیشن عدالت سوہاوہ کے جج دانش افضل نے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ نمبر348/23 بجرم302/392تھانہ سوہاوہ کا فیصلہ سنا دیا،
جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم حسن علی کو سزائے موت،13سال قید اور 06لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم حسن علی کو سال2023 میں قتل معہ ڈکیتی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا،
جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انویسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان