
سوہاوہ ( محمد نبیل حسین)یونین کونسل ڈومیلی میں پولیوریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس
اجلاس میں تھانہ ڈومیلی،گورنمنٹ بواٸز سکول،گورنمنٹ گرلز سکول,امام مساجد،نمبردار اور اہل علاقہ کے ممبران کی شرکت۔ڈاکٹرشبیراوراتضی حیدر کی بریفنگ
یونین کونسل ڈومیلی میں پولیوریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز یونین کونسل ڈومیلی میں پولیو ریڈیکیشن کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا، جس میں یونین کونسل سیکرٹری،حلقہ پٹواری، تھانہ ڈومیلی سے محرر،گورنمنٹ بواٸز ہاٸی سکول ڈومیلی کے پرنسپل اور گورنمنٹ گرلزہاٸی سکول کی ہیڈ مسٹریس،کونسلر صاحبان، امام مساجد،نمبرداراور علاقے کی معزز شخصیات نے شرکت کی اس اجلاس کے دوران تمام حاضرین کو آنے والی پولیومہم کے بارے میں بریف کیا گیا۔پولیو کے لیے کی گئی مائیکرو پلاننگ کو ڈسکس کیا گیا تاکہ آنے والے پولیو مہم میں بہتر سے بہتر کارکردگی پیش کی جا سکے،حاضرین کوانچارج رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی ڈاکٹرشبیراعوان اور انچارج پولیوپروگرام یونین کونسل ڈومیلی ارتضی حیدر نے بریفنگ دی مزیدکہاہم سب کو مل کر اس پولیو مہلک بیماری کو جڑ سے ختم کرنا،والدین میں شعور پیدا کرناہے کہ جب پولیومہم شروع ہو تو وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیوکے قطرے لازمی پلاٸیں۔