ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ

0

 

 

جہلم(ملک فدا حسین اعوان )ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، ایمرجنسی وارڈ میں موجود طبی آلات اور ادویات کا ریکارڈ چیک کیا اور فارمیسی میں دستیاب ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات، ایمرجنسی میں ملنے والی ادویات، اور ڈاکٹروں کے رویے کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کرنے کے لیے ایمرجنسی رجسٹر سے ایک مریض کا نمبر حاصل کر کے اس سے فون پر بات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب سے درخواست کی جائے گی کہ تحصیل کے مقامی نوجوانوں کو ہسپتال میں تعینات کیا جائے تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کر سکیں اور مستقل بنیادوں پر یہاں کام جاری رکھ سکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.