
جہلم ( ملک فدا حسین اعوان ) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا جلالپور کندوال نہر پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے جلالپور کندوال نہر پراجیکٹ کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر زیر تعمیر کھالوں اور دیگر کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تعمیراتی کمپنی کے افسران نے انہیں منصوبے کی موجودہ صورتحال اور تکمیل کے مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے نہر کے منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہر لاکھوں ایکڑ زمین کو زرخیز کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی، جس سے نہ صرف زراعت کو فروغ ملے گا بلکہ کسانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ انہوں نے اس اہم منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔