پلاسٹک بیگز نہ صرف انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ ہمارے ماحول کو بھی تباہ کرنے کا باعث ہیں ناقص پلاسٹک بیگز پر پابندی کو یقینی بنائیں گے,اسسٹنٹ کمشنر جہلم عمر عدنان خٹک

جہلم( اقبال خان ) پلاسٹک بیگز نہ صرف انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ ہمارے ماحول کو بھی تباہ کرنے کا باعث ہیں ناقص پلاسٹک بیگز پر پابندی کو یقینی بنائیں گے تاجروں اور شہریوں کا تعاون ضروری ہے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر جہلم عمر عدنان خٹک نے پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حوالے سے آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔ واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن حافظ محمد زنیر یونس ، محکمہ ماحولیات دیگر افسران نے کی ۔ جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے مختلف بڑے سٹورز اور کاروباری اداروں میں جا کر ان کو سنگل یوزپلاسٹک پر آگاہی دی اور ہدایت کی کہ ماحول دشمن پلاسٹک بیگز کا استعمال نہ صرف ماحول کو نقصان پہنچانے کا سبب ہیں بلکہ قانون کی خلاف ورزی بھی ہے تمام دوکاندار حکومت کے منظور شدہ پلاسٹک بیگز ہی استعمال کریں غیر قانونی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔