
جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )جہلم پولیس کی بہترین پراسیکیوشن۔
عدالت عالیہ نے بڑا حکم سنا دیا۔۔
قتل کے مجرم کو سزائے موت ۔
ایڈیشنل سیشن جج جہلم خالد محمود بھٹی نے تھانہ کالا گوجراں کے مقدمہ نمبر 30/23 زیر دفعہ 302/34 کا فیصلہ سنا دیا۔
مدعی مقدمہ ، گواھان کی ضمیر فروشی اور منحرف ھونے کے باوجود سب انسپکٹر راجہ مرتضی فردوس اور پراسیکیوشن ٹیم کی پراسیکیوشن سے اتفاق کرتے ھوئے جرم ثابت ھونے پر مجرم محمد علی حسین کو سزائے موت اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔جبکہ دوران قتل شریک ملزم ظہور حسین کو خالی ھاتھ ھونے کیوجہ سے شک کا فائدہ دیتے ھوئے باعزت بری کر دیا۔