چیک اینڈ بیلنس کا فقدان میونسپل کمیٹیوں کی شاہ خرچیاں تاجروں پر ایک بار پھر بھاری ٹیکسوں کا بم گرادیا

10 ہزار سے 50 ہزار تک کی بھاری پرچیاں پروفیشنل ٹیکس کے نام پر تقسیم

0

 

 

پنڈدادنخان( ملک محبوب جیلانی سے)چیک اینڈ بیلنس کا فقدان میونسپل کمیٹیوں کی شاہ خرچیاں تاجروں پر ایک بار پھر بھاری ٹیکسوں کا بم گرادیا
پروفیشنل ٹیکس اس سے قبل ڈاکٹر حضرات سے لیا جاتا رہا ہے جبکہ ڈیول کیرج ناکام منصوبہ سے کاروبار تباہ ہوکر رہ گیا ہے
10 ہزار سے 50 ہزار تک کی بھاری پرچیاں پروفیشنل ٹیکس کے نام پر تقسیم
تفصیلات کےمطابق حکومت کے شکنجے میں سب سے آسان حدف پرائیوٹ تنخواہ دار طبقہ اور تاجر ہوتے ہیں ایک بار پھر تاجر نشانے پر پنڈدادنخان میں تاجروں پر بھاری ٹیکس پروفیشنل ٹیکس کے نام پر تاجران کو 10 ہزار روپے سے لے کر 50 ہزار روپے تک کے نوٹس تھما دئے گئے جس سےتاجر برادری میں شدید بے یقینی سی صورت حال پیدا ہوگئی تاجران کاکہنا تھا کہ بنیادی طور پر یہ ٹیکس ڈاکٹر حضرات سے لیا جاتا رہا ہے جبکہ دوسری طرف تحصیل کا بد ترین ناکام منصوبہ للہ جہلم ڈیول کیرج وے کہ چار سال سے بندش نے ہمارے کاروبار بھی بند کر دہے ہیں ہےتاجر حیران و پریشان ہیں ہم اپنے بچوں کے لیے حق حلال کی روٹی کماتے ہیں ٹاؤن کمیٹیوں کی شاہ خرچیاں ناقابل برداشت حکومت کو چاہیے کہ ہم سے چابیاں لے اور صرف ہمیں ہمارے بچوں کو روٹی مہیا کرتے رہیں۔
چھوٹے بڑے تمام تاجروں کی دہائی بھاری بھر کم ٹیکس ادا کرنا کسی طور ممکن نہیں ہوگا۔کاروبار پہلے ہی تباہ حال ہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اپنے اقدام پر نظر ثانی کرے تاجر حلقوں کا مطالبہ

Leave A Reply

Your email address will not be published.