سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈ دادنخان کا 24واں اور سال رواں کا اخری ماہانہ اجلاس کا انعقاد

جنرل سیکرٹری کے فرائض کی منتقلی گزشتہ دو سالوں کی کارکردگی کا جائزہ ایجنڈے کا حصہ تھا

0

 

 

 

 

پنڈدادنخان( راشد خان سے)سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈ دادنخان کا 24واں اور سال رواں کا اخری ماہانہ اجلاس

نئے ممبران کی شمولیت دو سال مکمل ہونے پر صدرکارضا کارانہ استعفی ممبران کے لیے لاہور اسلام آباد میں تربیتی ورکشاپس میں شمولیت
جنرل سیکرٹری کے فرائض کی منتقلی گزشتہ دو سالوں کی کارکردگی کا جائزہ ایجنڈے کا حصہ تھا
تفصیلات کے مطابق سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈ دادنخان کا 24 واں ماہانہ اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد سلیم باگڑی خورشید ریسٹورنٹ کھیوڑہ روڈ پنڈدادنخان میں منعقد ہوا جس میں سالٹ رینج میڈیا کلب کے تمام اراکین نے شرکت کی اجلاس کی کاروائی کا اغاز ڈاکٹر سرفراز عباس کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد از چئیرمین سید مسرت حسین کاظمی نے گفتگو کا اغاز کیا اور نئے شامل ہونے والے ممبران کو سالٹ رینج میڈیا کلب میں خوش آمدید کہا اور امید کا اظہار کیا کہ نئے ممبران انشاءاللہ کلب کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں گے اور کلب کے لیے اثاثہ ثابت ہو نگےانہوں نے تمام ممبران کی صحافتی تربیت کے لئے عملی اقدامات کرنے پر زور دیا اور اس ضمن میں اپنی تجاویز پیش کیں سی ای او کلب عبدالوحید نے صدر کی جانب سے دو سال مکمل ہونے پر رضاکارانہ استعفے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹرم تین سال کا ہے اور ہم اس میں مزید دو سال کا متفقہ طور پر اضافہ کرتے ہیں موجودہ سٹ اپ آئندہ تین سال کے لیے برقرار رہے گا جسے اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا اورصدر چوہدری محمد سلیم باگڑی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کے ساتھ ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ان کی سربراہی میں سالٹ رینج کلب اور پوری ٹیم تندہی کے ساتھ احسن طریقے سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے بغیر کسی نمود و نمائش کے اپنا ایک نام پیدا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ہم ائندہ بھی امید رکھتے ہیں کہ سالٹ رینج میڈیا کلب کی ٹیم مثبت تعمیری تنقیدی عوامی مسائل اور علاقائی زبوں حالی کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی صدر کلب نے خواجہ سہیل عباس اور ڈاکٹر سرفراز عباس کی درخواست پر ڈاکٹر نصیر احمد کھنڈوعہ اور ریحان بلوچ کو کلب کی ممبر شپ کے لیے اپلائی کرنے پر ممبران کی رائے کے بعد منظوری حاصل کی کلب ممبران کے علم میں اضافے اور صحافت کے اسرار و رموز سے بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ اگاہ رہنے کے لیے تجویز پیش کی گئی کہ ہر دو ماہ کے بعد کلب ممبران کو مختلف ٹی وی اسٹیشنوں اور اخبارات کے دفاتر کے دوروں پر لے جایا جائے گا اس دوران لاہور اسلام اباد سمیت مختلف جگہوں پر تربیتی ورکشاپس میں بھی شرکت یقینی بنائی جائے گی تربیتی دوروں اور ورکشاپ میں شمولیت کے لیے رابطوں اور انتظامات کی ذمہ داری راشد خان کھیوڑہ ملک محبوب جیلانی کھیوڑہ کو تقو یض کی گئی کلب کی سرگرمیوں کو مثبت طور پر اجاگر کرنے کے لیے ملک طیب عرف عام ادمی کو ذمہ داری سونپی گئی سالٹ رینج میڈیا کلب کے جنرل سیکرٹری خواجہ سہیل عباس کے بیرون ملک روانگی کے باعث راشد خان کو جنرل سیکرٹری کی اضافی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے کاروائی رجسٹر حوالے کیا گیا بعد ازیں دعائے خیر کے بعد اجلاس کی کاروائی ائندہ اجلاس تک ختم کر دی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.