سال 2024 کی چوتھی پولیو مہم 16 دسمبر کو شروع ہو گی جس میں دو لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی,ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(ملک فدا حسین اعوان ):۔ سال 2024 کی چوتھی پولیو مہم 16 دسمبر کو شروع ہو گی جس میں دو لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں یہ بات ڈی سی جہلم میثم عباس کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے بتائی۔ اجلاس میں محکمہ صحت ، تعلیم ، پولیس ، ٹریفک پولیس ، موٹر وے پولیس اور دیگر محکموں نے شرکت کی اور ڈی سی جہلم کو پولیو مہم کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کیا ۔ ڈی سی جہلم میثم عباس نے ہدایت کی کہ سال کی اس آخری پولیو مہم کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کےلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے اور کسی ایک بھی بچے کو پولیو ویکسین سے محروم نہیں رہنے دیں گے۔