جشن بڑاگواہ میلہ کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا گروہ سے نہیں،بلکہ علاقے کی ثقافت کواجاگرکرناہے۔پہلوان راجہ احسان کیانی

اس میلہ میں گھوڑا ڈانس،اونٹوں پروزن اٹھانا،اکھاڑہ بگدر،محفل میلاد،بیلوں کااکھاڑہ،رسہ کشی سمیت دیگر کھیل شامل ہوں گے

0

 

 

سوہاوہ ( محمد نبیل حسن )جشن بڑاگواہ میلہ کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا گروہ سے نہیں،بلکہ علاقے کی ثقافت کواجاگرکرناہے۔پہلوان راجہ احسان کیانی

اس میلہ میں گھوڑا ڈانس،اونٹوں پروزن اٹھانا،اکھاڑہ بگدر،محفل میلاد،بیلوں کااکھاڑہ،رسہ کشی سمیت دیگر کھیل شامل ہوں گے۔
تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز جشن بڑاگواہ میلہ کے بانی پہلوان محمد احسان کیانی قادری کا اہل علاقہ گردونواح کے لیے ایک پیغام جاری کرتے ہوٸے کہاکہ جو موجودہ منظر نامے کی اصلی شکل و صورت کو واضح کرنے کے لیے ضروری ہے وہ یہ کہ جشن بڑاگواہ میلہ کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یاگروہ سے ہرگز نہ کبھی تھا، نہ ہے اور نہ انشاءاللہ رہے گا۔ فقیر کا میلہ فقط اللہ کی مخلوق کو ہر طرح کے سیاسی اور گروہی یا عماعتی اختلافات سے بالاتر ہو کر وحدت کی ایک لڑی میں پرونے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ گو اس کے اغراض و مقاصد بڑے وسیع ہیں جو یہاں پر بیان کرنا طوالت کا باعث ہیں۔ لہٰذا یہاں مقصد صرف یہ ہے کہ فقیر چونکہ نمائندہِ الٰہی ہوتا ہے اس لیے وہ اللہ کی سب مخلوق کو پیار و محبت کے ذریعے ایک خالق اور مالک کے حضور اکٹھا ہونے کا درس دیتا ہے۔ یہاں دشمن بھی اگر دروازے پہ آ جائے تو اسے احساسِ شرمندگی سے بچانے کے لیے عزت و احترام کے ساتھ گلے لگایا جاتا ہے۔ یہی فقیر کا حسن سلوک ہے ۔ جشن بڑاگواہ میلہ پر
میرے بڑوں کا حکم ہے پوری دنیا سے ہر بندے کو دعوت دے ہمارے میلہ کی رونق بنے ہمیں خدمت کا موقع دے کیونکہ ثقافت سب کی سانجھی ہوتی ہے ہر بندے کو چاہیے اپنی ثقافت کو فروغ کے لیے کام کریں باقی ہماری طرف سے فردن فردن ہر بندے کو دعوت عام ہے آئیں میلے کو کامیاب بنائے اور جو خوشیاں مدم ہو گئی ہیں ان کو عام کریں علاقہ کی سیرو تفریح کا سبب پیدا کریں۔جشن بڑاگواہ میلہ دو تین دن منعقد ہوگااور سب علاقے کے ثقافتی کھیل پیش کٸےجاٸیں گے۔جس میں بگدر،اونٹوں پر وزن اٹھانا،گھوڑا ڈانس،بیلوں کااکھاڑہ،کبڈی،رسہ کشی سمیت دیگر کھیل شامل ہوں گے،ہرسال یہ میلہ منعقد کیاجاتاہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.