کرسمس کی مناسبت سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران اور جوانوں کیلئے ڈی پی او آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور تحائف پیش کیے

جہلم۔( اقبال خان )کرسمس کی مناسبت سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران اور جوانوں کیلئے ڈی پی او آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور تحائف پیش کیے،
اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ آئینی ذمہ داری ہے،ہم آپکی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، ڈی پی او جہلم
ہمارا دین بھی اقلیتوں سے محبت اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے،پاکستان میں بلاتعصب و رنگ و نسل مذہبی آزادی حاصل ہے، مسیحی اہلکاروں کی ویلفیئر، فلاح و بہبود کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
جہلم پولیس کی طرف سے خوشیوں میں شریک ہونے پر شکر گزار ہیں، مسیحی ملازمین