مسلم ہینڈز کےتعاون سے بڑاگواہ میں لگنے والا دو روزہ فری آٸی کیمپ اختتام پذیر

کیپٹن نذر محمد،محمدزرکیانی اور سلطان محمودمرحومین کے ایصال ثواب کے لیے ہرسال کیمپ لگایاجاتاہے،75آنکھوں کے آپریشن جبکہ 350سے زاٸد اوپی ڈی رہی

0

 

سوہاوہ ( محمف نبیل حسن )مسلم ہینڈز کےتعاون سے بڑاگواہ میں لگنے والا دو روزہ فری آٸی کیمپ اختتام پذیر

کیپٹن نذر محمد،محمدزرکیانی اور سلطان محمودمرحومین کے ایصال ثواب کے لیے ہرسال کیمپ لگایاجاتاہے،75آنکھوں کے آپریشن جبکہ 350سے زاٸد اوپی ڈی رہی

کیپٹن نذر محمدمرحوم،محمدزرکیانی مرحوم اور سلطان محمود کیانی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے راجہ عدنان کیانی اور راجہ احتشام کیانی کیجانب سے مسلم ہینڈز کے تعاون سے ہرسال دو دن فری آٸی کیمپ کاانعقاد کیاجاتاہےاس بارہ بھی لگایاجانے والا دو روزہ فری اٸی کیمپ آختتام پذیر ہوگیا،اس کیمپ میں 350سے زاٸد مریضوں نے شرکت کرکے چیک اپ کرایااور فری عینکیں اور ادویات حاصل کیں،جبکہ 75مردوخواتین مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن کٸے گٸے،اس موقع پر مختلف لوگوں کےفری شوگرٹیسٹ،فری ہیپاٹاٸٹس بی سی سکریننگ بھی کی گٸی،دونوں دنوں میں تمام آنےوالے تمام مریضوں اور کے ساتھ لوگوں کوکھانابھی دیاگیا،اس کیمپ میں راجہ ندیل کیانی فورن آفیٸریوکے،پروگرام انچارج قمرعطامسلم ہینڈز میرپورآفس،مرزا کامران ایریاانچارج گوجرخان،ضمیرکیانی دینہ نےفری آٸی کیمپ کا دورہ کیا،انتظامات کاجاٸزہ لیا،قمرعطانےندیل کیانی کوکیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی،راجہ عدنان کیانی کا کہناتھاکہ یہ کیمپ والد کے ایصال ثواب کے لیے لگاتے ہیں جس میں مریضوں کو ہرسہولیات مفت دی جاتی ہیں یہ کیمپ مسلم ہینڈز میرپور کےتعاون سے لگایاجاتاہے،دورہ کے موقع پر راجہ ندیل کیانی نے کہا علاقے میں مزید اس طرح کے کیمپ فری آٸی کیمپ اور میڈیکل کا انعقاد ہوناچاہے اس علاقے کی ضرورت ہے،ہم سے جتناتعاون ہواہم کریں گے۔راجہ عدنان کیانی نے جو یہ کیمپ لگوایا اس سے بہت سے لوگ جو آپریشن نہیں کراسکتے تھے وہ مفت میں اج اپریشن کراکرگٸے۔اس طرح کے کیمپ ہرکوٸی نہیں لگاسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.