ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع، میونسپل کمیٹی کے سی او کی زیر نگرانی آپریشن پر شہریوں کا اظہار اطمینان

جہلم(ملک فدا حسین اعوان ): ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع، میونسپل کمیٹی کے سی او کی زیر نگرانی آپریشن پر شہریوں کا اظہار اطمینان ، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی خصوصی احکامات پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی جہلم نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرتے ہوئے سینکڑوں تجاوزات کو ہٹا دیا ہے بھاری مشینری کے ساتھ جاری آپریشن کی قیادت ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر اور سی او میونسپل کمیٹی جہلم مبارک علی خان کر رہے ہیں میونسپل کمیٹی کی جانب سے پختہ اور عارضی تجاوزات سمیت ہر قسم کی تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا کہنا ہے کہ تجاوزات نے نہ صرف شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی میں بھی سخت مسائل کا سامنا ہے اس لئے تمام تجاوزات کرنے والے رضا کارانہ تجاوزات ہٹا لیں ورنہ آپریشن کے دوران کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔