ڈی ایس پی سوہاوہ اکرام اللہ نیازی نے منگلا کے گاوں بڑل میں شہید پولیس اہلکار ذیشان علی بھٹی کی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی
پنجاب پولیس کے شہداء ہمارا فخر
سوہاوہ ۔ ( یاسر فہمید ) ڈی ہی او جہلم کی ہدایت پر ڈی ایس پی سوہاوہ اکرام اللہ نیازی نے منگلا کے گاوں بڑل میں شہید پولیس اہلکار ذیشان علی بھٹی کی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی
اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی
ڈی ایس پی سوہاوہ نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے والد کو امدادی چیک دیا
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان اپنے فرائض منصبی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی جان کے نذرانے پیش کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ہمارے شہداء پولیس کا فخر ہیں