مسلم ہینڈز پاکستان نے ڈومیلی کے نواحی علاقہ ڈھوک خوشحال میں مسجد کی تعمیر مکمل کر کے کے افتتاح کر دیا

کے کے افتتاح کر دیا تقریب میں مسلم ہینڈز ایریا مینجر مرزا کامران سمیت علماء کرام اور اہل علاقہ نے شرکت کی

0

 

 

سوہاوہ(یاسر فہمید)مسلم ہینڈز پاکستان نے ڈومیلی کے نواحی علاقہ ڈھوک خوشحال میں مسجد کی تعمیر مکمل کر کے کے افتتاح کر دیا
تقریب میں مسلم ہینڈز ایریا مینجر مرزا کامران سمیت علماء کرام اور اہل علاقہ نے شرکت کی

۔تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سماجی تنظیم مسلم ہینڈز پاکستان کی طرف تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈھوک خوشحال میں مسجد کی تعمیر مکمل کرنے کے بعد اس کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا
ڈھوک خوشحال کے علاقہ میں نزدیک ترین مسجد نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ نماز کی ادائیگی کے لیے کو دور دراز کی مساجد میں جانا پڑتا تھا ۔اس پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلم ہینڈز پاکستان کے ایریا آفس گوجرخان نے چند ماہ قبل مساجد کی تعمیر کا اغاز کیا جس کی تعمیر کے تمام اخراجات مسلم ہینڈز نے ادا کیے جبکہ مسجد کے لیے زمین اہل علاقہ کی طرف سے دی گئی
مسجد کے افتتاح کے موقع پر محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام ۔اہل علاقہ ،صحافی برادری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی
مسلم ہینڈز ان علاقوں میں مساجد کی تعمیر کر رہا ہے جہاں مسجد موجود نہیں یا آبادی سے بہت دور ہو اور اہل علاقہ مسجد کی تعمیر کی سکت نہیں رکھتے
مسجد کا افتتاح مسلم ہینڈز پاکستان کے ایریا مینجر مرزا کامران نے اہل محلہ کے ساتھ مل کر کیا

اہل علاقہ نے مسجد کی تعمیر پر مسلم ہینڈز پاکستان اور ان کے ڈونرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شہریوں کے لیے نماز اور دینی فرائض کی ادائیگی کے لیے خوبصورت مساجد کی تعمیر مکمل کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.