گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ ٹریفک جیم بہت سنگین مسئلہ ،ڈی پی او جہلم نوٹس لیں ،پرنسپل کی میڈیا سے بات چیت

0

 

دینہ ( خورشید علی ڈار)گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کے جملہ مسائل حل ہو سکتے ہیں اگر تحصیل انتظامیہ بروقت ایکشن لے مذکورہ سکول کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب تعلیمی ادارہ کھلتا ہے اور جب چھٹی ہوتی ہے طالبات اور ٹیچرز اسانی کے ساتھ اپنی گاڑی میں نہیں بیٹھ سکتی ہر طرف ٹریفک جام ہوگی گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی پرنسپل کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ پنجاب ہائی وے سکول کے ساتھ لگے ہوئے درخت اکھیڑ دے جن کی عمر بھی ختم ہو چکی ہے بہت بڑی اسانی کے ساتھ رکشہ اور ویگن یہاں کھڑے ہو سکتے ہیں اس حوالے سے انہوں نے چیف افیسر بلدیہ دینہ کی گلشن نورین کو بھی اپیل کی ہے کہ وہ سکول اور سڑک کے درمیان اگر چند ٹرالی مٹی ڈلوا دیں تو گاڑیوں کی پارکنگ بن سکتی ہے سکول کے ساتھ ایک دکاندار نے اپنا پلنتھ اس قدر اونچا کر دیا ہے کہ اب بارش کا پانی سکول میں داخل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے تدریسی ماحول خراب ہو جاتا ہے مذکورہ دکاندار کا یہ فعل غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے تحصیل انتظامیہ کی توجہ اگر اس طرف مبذول ہو جاۓ تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.