جہلم ہیڈ لائینز کی خبر پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا فوری نوٹس ،ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع کا دینہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سمیت منگلا روڈ کے مختلف سکولوں کا وزٹ
روزانہ کی بناد پر سکول چھٹی ٹائم ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں گے ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع

دینہ ( اقبال خان )جہلم ہیڈ لائینز کی خبر پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا فوری نوٹس ،ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع کا دینہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سمیت منگلا روڈ کے مختلف سکولوں کا وزٹ ،ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع کی پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کی پرنسپل سے ملاقات ٹریفک مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ،مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم ہیڈ لائینز میں شائع ہونے والی خبر پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے فوری نوٹس لیا اور ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کا وزٹ کیا ۔اس موقعہ پر ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع نے پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سے ملاقات کی اور ٹریفک مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور ٹریفک کے مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع نے روزانہ کی بنیاد پر سکول چھٹی ٹائم پر نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ لفٹر کی موجودگی بھی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ۔ڈی ایس پی ٹریفک نےدی ایجوکیٹر سکول اور ریفارمر سکول کے پرنسپل سے بھی ملاقات کی ۔ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منگلا روڈ کی چوڑائی بہت کم ہے اور سکولوں کے سامنے پارکنگ نہ ہونے کے برابر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ جنگلات کے آفیسران سے بات چیت کر کے سکول کے سامنے درختوں کی کٹائی کرائی جائے گی تاکہ بچوں کو سکول سے لے جانے والی گاڑیاں روڈ پر کھڑی نہ ہوں بلکہ وہ پارکنگ میں کھڑی ہوں ۔عوامی حلقوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو و ڈی ایس پی ٹریفک جہلم کے اقدام کو سراہا گیا ۔