دینہ شہر میں غیر منصفانہ آپریشن پر تاجر برادری میں غم و غصہ کی لہر ،ناجائز تجاوزات کی سر پرستی کے ذمہ دار بلدیہ اہلکار ہیں

0

 

 

دینہ  ( بیورو چیف )دینہ شہر میں غیر منصفانہ آپریشن پر تاجر برادری میں غم و غصہ کی لہر ،ناجائز تجاوزات کی سر پرستی کے ذمہ دار بلدیہ اہلکار ہیں ۔ان کے لگائے گئے سروس روڈ پر ٹھیلے ریڑھیاں اور سبزی منڈی کے خلاف آپریشن نہ کر کے اپنی آشیر اباد ظاہر کر رہی ہے ۔تاجر برادری بلدیہ دینہ کی آشیر آباد سے سروس روڈ پر ٹھیلے لگانے سے سروس روڈ کا راستہ مکمل بلاک رہتا ہے جب کہ مین جی ٹی روڈ پر چوکی سٹی کے ساتھ قائم سبزی منڈی ناجائز تجاوزات ہے انتظامیہ اس کے خلاف آپریشن کرنے سے کیوں کتراتی ہے ان ٹھیلوں کو لگانے میں کون کون اہلکار ملوث ہے اور یہ ٹھیلے کس کی ملکیت ہیں ۔تاجر برادری میڈیا کے سامنے پھٹ پڑی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر ہونے والے آپریشن کو تاجر برادری نے یکسر مسترد کر دیا اور اسے تاجر برادری کے معاشی قتل کے مترادف قرار دیا ۔تاجر برادری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے کاروبار کو تباہ و برباد کیا گیا ہے تو جو بلدیہ دینہ کے اہلکاروں کے زیر سرپرستی سروس روڈ پر ٹھیلے ریڑھیاں لگائی گئی ہیں اور چوکی کے ساتھ سبزی منڈی قائم کی گئی ہے جب کہ سبزی منڈی یہاں سے شفٹ ہو چکی ہے لیکن ان کے خلاف آپریشن نہیں کیا جا رہا اگر آپریشن کیا جا رہا ہے تو صرف غریب غرباء کے خلاف کیا جا رہا ہے ملکی کے معاشی حالات پہلے ہی ابتر ہیں اور گھروں کا چولہا چلانا مشکل ہے تو دوسری طرف دینہ انتظامیہ کے غیر منصفانہ آپریشن نے ہمارے معاشی قتل کی ٹھان لی ہے ۔اگر آپریشن کرنا ہے تو سب سے پہلے بلدیہ دینہ انتظامیہ کے زیر سایہ قائم سروس روڈ پکوڑے سموسے چاٹ شاپس کے ٹھیلے سبزی منڈی جو ناجائز تجاوزات ہیں ان کے خلاف آپریشن کرے ۔انتظامیہ کے غیر منصفانہ آپریشن پر ہمارے تحفظات ہیں ۔ڈپٹی کمشنر جہلم سے التماس ہے کہ سب سے پہلے چوکی سٹی دینہ کے ساتھ ناجاٙئز تجاوز منڈی سروس روڈ پر لگائے گئے ٹھیلے ریڑھیوں فروٹ چاٹ شاپس کے بڑے بڑے اسٹالوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.