دینہ ماہ ستمبر میں ٹریفک پولیس کی شاندار کارکردگی,اکیس لاکھ 89 ہزار کے چالان

0

دینہ(ملک ندیم عباس)دینہ ماہ ستمبر میں ٹریفک پولیس کی شاندار کارکردگی۔ ٹوٹل چالان (1207) کئے گئے جن کی ٹوٹل رقم (2189000) روپے گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کروئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بحکم ڈی پی او جہلم ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض ستی کی زیر نگرانی دینہ انچارج ٹریفک پولیس انسپکٹر اخلاق حسین ۔سب انسپکٹر نعمان فاروق ۔سب انسپکٹر چودھری ثاقب کی مشترکہ کاروائیاں قانون کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کیئے گئے۔ دوسری جانب لفٹر انچارج عامر اے ایس آئی نے بھی (330) چالان کرکے (630000) روپے کے جرمانے عمل میں لائیں۔ جبکہ کم عمر ڈرائیوروں بغیر لائسنس ۔بغیر نمبرز بغیر سیٹ بیلٹ ۔بغیر ہیلمٹ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر گاڑیوں موٹر سائکلوں اور رکشوں کے خلاف یہ جرمانے کیے گئے۔ٹریفک پولیس کی مستعدی کو عوامی پذیرائی۔ ڈی پی او جہلم کی سخت ہدایات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض ستی کی زیر نگرانی دینہ ٹریفک انچارج اخلاق احمد اور عملہ کی شاندار کاروائیاں ۔دینہ شہر میں ٹریفک کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیورنگ اور بالخصوص کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری کردیا گیا ہے کیونکہ بغیر لائسنس اور کم عمری میں ڈرائیونگ نہ صرف ڈرائیور کی اپنی ذندگی کے لیے خطرناک ہے بلکہ دیگر شہریوں کے لیے بھی شدید خطرہ بنتی ہے عوامی سماجی و مذہبی حلقوں نے دینہ ٹریفک پولیس کے اس بروقت اور سخت اقدام کو بے حد سراہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے حادثات کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی اور سڑکوں پر مذید سفر محفوظ بنے گا اسی موقع پر ٹریفک پولیس دینہ نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹرسائکل دینے سے گریز کریں اور قانون کی پاسداری یقینی بنائیں قانون کی خلاف ورزیوں پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.