
جہلم(اقبال خان ): ۔ کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کا مین بازار جہلم کا دورہ ، تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ ، ضلعی انتظامیہ کو آپریشن موثر بنانے اور دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے کی ہدایت ، صدر تاجران تحصیل روڈ راجہ اکرم سے ملاقات ، تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے دورہ جہلم کے دوران تحصیل روڈ ، مین بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تجاوزات کے خلاف کے لیے آپریشن کا جائزہ لیا اس موقع پر میونسپل کمیٹی حکام نے ان کو آپریشن پر بریفنگ دی کمشنر راولپنڈی نے آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بغیر کسی روکاوٹ کے آپریشن جاری رکھے شہر کو خوبصورت اور وسیع بنایا جائے تجاوزات مافیا کو کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے ۔ اس موقع پر صدر تاجران تحصیل روڈ نے کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کی اور بتایا کہ تمام تاجران اس آپریشن پر مطمئن ہیں اور میونسپل کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں جس پر کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ تجاوزات سے نہ صرف شیدیوں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ کاروباری مراکز بھی نقصان میں جا رہے ہیں راستے کھلے ہونے سے شہریوں کی رسائی آسان ہو گی اور وہ بہتر خریداری کر سکیں گے ضلعی انتظامیہ کسی کا نقصان نہیں چاہتی البتہ قانون کی راہ میں روکاوٹ بننے والوں کو بالکل نہیں چھوڑیں گے ۔ کمشنر نے اس موقع پر مین بازار میں سیوریج کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے جلدی مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں اور تاجروں کو مشکلات سے بچایا جا سکے ۔