کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ضلع جہلم میں ستھرا پنجاب پروگرام کا افتتاح کر دیا

0

 

 

 

 

 

 

جہلم(اقبال خان ): کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ضلع جہلم میں ستھرا پنجاب پروگرام کا افتتاح کر دیا ۔ حکومت پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کو انتہائی کامیاب بنائیں گے۔ کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، تفصیلات کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کا ضلع جہلم میں باقاعدہ آغاز کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کردیا اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں ممبران قومی اسمبلی بلال کیانی ، فرخ الطاف ، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس، ضلعی انتظامیہ کے افسران ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زمہ داران، سماجی و سیاسی شخصیات بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم دینہ اور سوہاوہ میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت باقاعدہ صفائی کا آغاز ہو چکا ہے، بہت جلد تحصیل پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں بھی آغاز ہو جائے گا۔ اس سلسلہ میں ضلعی اور تحصیل کی سطح پر باقاعدہ کنٹرول روم بنائے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام کے لیے پنجاب حکومت اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، جہاں متعلقہ کمپنی کی نگرانی اور کارکردگی کی بنیاد پر ادائیگی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس پروگرام کو کامیاب بنانا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سی او رانا ساجد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے، گھر گھر سے کچرا اٹھا کر ڈمپنگ سائٹس تک پہنچایا جائے گا، جس کے لئے سینکڑوں سینٹری سٹاف ڈیوٹی لگا دی گئی ہے جبکہ شہریوں کو 1139 کا ٹول فری نمبر بھی دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ستھرا پنجاب ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گھر گھر صفائی کے لیے یہ پروگرام شروع کیا جو نہ صرف شہروں بلکہ دیہات میں بھی یکساں طور پر نافذ کیا گیا ہے، اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے انتہائی تجربہ کار کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے ۔ بھاری مشینری کے ساتھ آج سے تین تحصیلوں میں یہ عمل شروع ہو گیا ہے، جہلم شہر میں صفائی کے لیے نہ صرف حکومت پنجاب متحرک ہے بلکہ شہریوں کے بھر پور تعاون سے ہی یہ پروگرام کامیاب بنانا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی بلال کیانی نے کہا کہ دسمبر میں ضلع جہلم میں باقاعدہ صفائی کا نظام تجرباتی طور پر شروع کیا گیا، ستھرا پنجاب پروگرام، پنجاب کی ترقی کا سنگ میل ہے۔ جو صفائی کا نظام بڑے شہروں میں قائم ہے وہی سہولیات ضلع جہلم کے شہریوں کے فراہم کی جارہی ہیں نہ صرف صفائی بلکہ صحت ، تعلیم سمیت ہر شعبہ زندگی میں انقلاب برپا کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب متحرک ہیں ۔ صفائی کے اس نظام کی بھر پور نگرانی کی جائے گی۔ رکن قومی اسمبلی فرخ الطاف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے صفائی کے نظام کے ویژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ماحول کو صاف رکھنا ہم سب کے لیے ضروری اور مہذب قوموں کی نشانی ہے ۔ ہمیں اپنے گھر ، محلے اور شہر کو صاف رکھنے کے کردار ادا کرنا چاہیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.