نکودر میں سیل شدہ کھل ونڈا کی دوکان کے تالے چور توڑ کر لاکھوں کی نقدی اور سامان لیکر فرار,دینہ کی تاجر برادری میں تشویش کی لہر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے التماس تحصیل دینہ میں بڑھتی چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں _تاجر برادری

0

 

 

دینہ ( اقبال خان )نکودر میں سیل شدہ کھل ونڈا کی دوکان کے تالے چور توڑ کر لاکھوں کی نقدی اور سامان لیکر فرار ،پولیس تھانہ منگلا جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کی حدود نکودر چوک میں واقع چوہدرء سعد کھل ونڈا کی شاپ جو کہ محکمہ ایکسائز نے سیل کر رکھی تھی رات کی تاریکی میں چور تالے توڑ کو تین لاکھ سے زائد رقم اور کھل ونڈا کا لاکھوں روپے کا سامان چوری کر کے رفو چکر ہو گئے ۔اس سے قبل بھی اس طرز کی وارداتیں ہو چکی ہیں جس میں چور دوکانوں کے تالے توڑ کر سامان لیکر رفو چکر ہو گئے ۔تاجر برادری میں اس واردات سے تشویش بڑھ گئی ۔پولیس تھانہ منگلا جائے واردات پر پہنچ گئی اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا ۔دینہ کی تاجر برادری نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر جہلم سے اپیل کی کہ بڑھتی چوری کی وارداتیں قابل تشویش ہیں ان کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.