
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی بھمبر آزاد کشمیر آمد،
میاں شہباز شریف نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے ہمراہ دانش سکول اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا اور منصوبہ کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی،
وزیراعظم پاکستان و دیگر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا، اس موقع پر وفاقی وزراء، آزاد کشمیر کابینہ، آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین، سیکرٹریز حکومت و دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، جبکہ بھمبر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،