بلال اظہر کیانی ایم این اے نے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں نئی بلڈنگ کا جائزہ لیا،سابق ایم پی اے مہر فیاض بھی ہمراہ

دینہ(پروفیسر خورشید علی ڈار) جنوری بلال اظہر کیانی ایم این اے مقامی زعماء کے ساتھ رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں بس سلسلہ اپ گریڈیشن تشریف لائے معزز مہمان کا استقبال سی ای او ہیلتھ جہلم میاں مظہر حیات ۔۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ارشاد تنیو نیز انچارج سینٹر دینہ ڈاکٹر سلیمان نے کیا عوام کی اکثریت استقبال کے لیے موجود تھی میاں مظہر حیات نے معززین اور سینیئر صحافیوں کی موجودگی میں ماڈل بلڈنگ جو حال ہی میں تعمیر ہوئی ہے کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی بلال اظہر کیانی ایم این اے نے تعمیر شدہ بلڈنگ کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ہم نے کیا ہوا وعدہ معیاری بلڈنگ کا پورا کر دیا ہے دوسرے مرحلے میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا بقول ان کے موجودہ ماڈل بلڈنگ کا شمار پنجاب بھر کے میعاری ہسپتالوں میں ہوتا ہے دوران وزٹ بلال اظہر کیانی نے جہاں بھی معمولی نقص محسوس کیا متعلقہ ٹھیکیدار کو درست کرنے کا حکم جاری کیا ایم این اے کا کہنا تھا کہ تحصیل دینہ کے لوگوں کو بسلسلہ علاج دور دراز جانے کی زحمت نہ ہوگی حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہمارا فرض ہے شہر دینہ کے صحافیوں کی اکثریت نے شرکت کی سید ذوالقرنین شاہ ۔۔۔جرار حسین میر۔۔۔۔ رضوان میر ۔۔۔یاسر صدیق نے خصوصی دعوت پر شرکت کی جن معززین نے شرکت کی ان کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں ۔مہر محمد فیاض سابق ایم پی اے ۔۔۔راجہ لیاقت ۔ شیخ اکرام۔۔راجہ ساجد نواز ۔۔میاں عتیق الرحمن ۔۔قاضی نثار ۔۔۔راجہ ظہیر الرحمان ۔۔۔محمد حفیظ ۔۔۔راجہ جنید ۔۔۔شیخ طاہر جاوید ۔۔۔ملک وقار مغل ۔۔۔میاں اصف۔۔۔ مرزا عدنان بیگ ۔۔۔ہیں