نامور صحافی رضوان میر کی صدر تحصيل پرس کلب دینہ جرار حسین میر سے ملاقات۔شہری مسائل پر مل کر چلنے کا فیصلہ

0

 

 

دینہ (اقبال خان )صحافی رضوان میر کی صدر تحصيل پرس کلب دینہ جرار حسین میر سے ملاقات۔شہری مسائل پر مل کر چلنے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق دینہ کی نامور صحافی رضوان میر نے گزشتہ روز تحصیل پریس کلب دینہ کا دورہ کیا اور صدر تحصیل پریس کلب جرار حسین میر سے ملاقات کی ۔رضوان میر نے صدر تحصیل پریس کلب دینہ کے صدر جرار حسین میر کی صحافتی خدمات کو سراہا اور دینہ کے مسائل کے حوالے سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے صدر تحصیل پریس کلب کے صدر جرار حسین میر کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ۔رضوان میر نے کہا کہ جرار حسین میر عرصہ دراز سے صحافتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں بے بیاک نڈر صحافی کے طور پر جانے جاتے ہیں اگر ضلع جہلم میں انہیں بابائے صحافت کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ۔جرار حسین میر نے تحصیل دینہ کے مسائل کے حوالے سے نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں ۔اس حوالے سے ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج کے بعد میں ان کی ٹیم کا حصہ ہوں اور ہم اکھٹے چلیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.