منگلا روڈ مین چوک تا داتا چوک لٹھا ،پٹواری تحصیلدار حاضر ہوں تو آپریشن ممکن ،منگلا روڈ کی حقیقی جانچ پڑتال بغیر لٹھا ممکن نہیں

دینہ ( تحصیل رپورٹر )منگلا روڈ مین چوک تا داتا چوک لٹھا ،پٹواری تحصیلدار حاضر ہوں تو آپریشن ممکن ،منگلا روڈ کی حقیقی جانچ پڑتال بغیر لٹھا ممکن نہیں ،با خبر ذرائع کے مطابق منگلا روڈ مین چوک تا داتا چوک لٹھا میں پیمائش کچھ اور اور موقع پر روڈ سکڑ کر ایک گلی کی شکل اختیار کر چکی ہے ۔عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر جہلم اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ منگلا روڈ آپریشن کے لیے لٹھا ،پٹواری اور تحصیلدار کو موقع پر طلب کر کے پیمائش کی جائے تاکہ منگلا روڈ کی اصل شکل کو بحال کیا جا سکے ۔