صحافت ایک مقدس پیشہ ہے تحصیل پریس کلب سوہاوہ عوام کے مسائل کو اعلی احکام تک پہنچانے کے لیے اپنی جدو وجہد جاری رکھےگا۔احتشام ارشد کیانی
موجودہ دور میں حق کی آواز بلند کرنا انسانیت کی خدمت کا بہترین راستہ ہے،حاجی تنویر پنوار
سوہاوہ (محمد نبیل حسن ) صحافت ایک مقدس پیشہ ہے تحصیل پریس کلب سوہاوہ عوام کے مسائل کو اعلی احکام تک پہنچانے کے لیے اپنی جدو وجہد جاری رکھےگا۔احتشام ارشد کیانی
موجودہ دور میں حق کی آواز بلند کرنا انسانیت کی خدمت کا بہترین راستہ ہے،حاجی تنویر پنوارتفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب کا فل ہاوس اجلاس سابق چیئرمین احسن وحید منعقد ہوا جس میں سرپرست اعلی حاجی راجہ تنویر پنوار،لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ محمدزبیر چوہدری اور تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ سال 2025/2026 کے لیے ایگزیکٹو باڈی کا اعلان فل ہاوس اجلاس میں متفقہ طور پر ہوا جس میں نئے چیئرمین راجہ احتشام ارشد کیانی کو تمام ممبران و عہدیداران نے خوش آمدید کہا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحصیل پریس کلب سوہاوہ احتشام ارشد کیانی نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور آج کے دور میں انسانیت کی خدمت کرنے کے لیے یہ ایک بہترین ذریعہ ہے صحافت خدمت اور ویلفئیر کا دوسرا نام ہے مظلوموں کی آواز بننا اور مسائل کو مثبت انداز میں اعلی احکام تک پہنچانا انسانیت کی بہترین خدمت ہے انہوں نے کہا کہ تمام تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے ممبران کا مشکور ہوں کہ انہوں نے چیئرمین منتخب کیا انشاء اللہ سوہاوہ کی عوام کی خدمت فلاح و بہبود کے لیے نیک نیتی سے خدمت کث جذبے کے تحت کام کرینگے۔ چیئرمین تحصیل پریس کلب سوہاوہ راجہ احتشام ارشد کیانی نے نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کو مبارک باد پیش کی اور مل کر اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ تحصیل پریس کلب سوہاوہ مظلوموں کی آواز بننے کے لیے ہر ممکن کوشش کریگا.حاجی تنویر پنوار نے کہا موجودہ دور میں حق کی آواز بلند کرنا انسانیت کی خدمت کا بہترین راستہ ہے،سب متفق ہوکرعوام کی خدمت کریں،مظلوم کی اواز بنےاور مساٸل کو اجاگر کریں تاکہ اداروں تک پہنچےاور ادارے انکے حل کے لیے اقدامات کریں۔