
جہلم( پروفیسر خورشید علی ڈار )صباء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مصروفیت کے باوجود مورخہ 18 فروری کو سرکاری دورہ رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا کیا ارشاد تنیو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر دینہ میں ان کا استقبال کیا جملہ ملازمین و ڈاکٹرز موجود تھے ڈاکٹر ارشاد نے انتہائی تفصیل کے ساتھ رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کی وزٹ کروائی اور ہونے والے اقدامات سے اگاہ کیا اس موقع پر انچارج سینٹر دینہ ڈاکٹر سلیمان بھی موجود تھے صباء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ جو معلومات فراہم کی گئی ان سے وہ بہت زیادہ متاثر ہوئی انہوں نے ڈاکٹرز صاحبان کو یقین دلایا کہ وہ حتی المقدور کوشش کر کے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کی جملہ ضروریات پوری کروانے کی کوشش کریں گی ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو بروقت طبعی امداد فراہم کر کے ہم اللہ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے رخصت ہونے سے قبل کہا کہ وہ ایک ہفتے کے بعد دوبارہ وزٹ کریں گی