گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول مفتیاں میں داخلہ مہم کی شاندار تقریب

0

 

 

دینہ ( محمد الیاس کھوکھر ) گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول مفتیاں میں داخلہ مہم کی شاندار تقریب ، مہمانوں نے عطیات بھی دیے ، ڈپٹی ڈی ای او نبیلہ ناز نے دو بچوں کا اپنے ہاتھ سے داخلہ کر کے داخلہ مہم 26-2025 کا آغاز کیا ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول مفتیاں دینہ میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد اسکول میں داخلہ مہم کا آغاز کرنا ، کمرہ جات کی تعمیر ، صحن کی پختگی اور کھیل کے میدان کی بھرتی اور تزئین و آرائش کے لیے مخیر حضرات سے عطیات کی گزارشات کرنا تھا ۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دینہ نبیلہ ناز تھیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی ای او نبیلہ ناز نے کہا کہ اہلیان مفتیاں داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ پہلے بھی اسکول کونسل اور کمیونٹی کی مدد سے اس اسکول میں کمروں کی تعمیر کی گئی امید ہے کہ اب بھی اہلیان مفتیاں اسکول میں کمرہ جات کی تعمیر اور دیگر کاموں میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے ۔ تقریب سے اسکول کونسل ممبر حافظِ وسیم انور نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکول کی ہیڈ مسٹریس ، اسٹاف اور اس اسکول کے نتائج شاندار ہیں ۔ ہماری خواہش ہے کہ یہ اسکول جلد ہائی اسکول کا درجہ حاصل کرے ۔انھوں نے اسکول کے ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ تقریب میں محترمہ آمنہ طارق صاحبہ(اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بدلوٹ مرکز) ، ہیڈ مسٹریس راحیلہ کوثر , صائمہ صبا صدیق , سعدیہ تبسم , رفعت غفور , شمیم اختر , سدرہ زریں مہوش مظہر , اسماء سرور , فرحانہ جبین , کومل یاسمین , نویدہ اقبال , رومانہ مقصود , فضا سلمان , ندا حنیف , لطیف احمد , حبیب الرحمن , اسکول کونسل ممبران حافظ محمد وسیم انور , سعدیہ ضرار , جمیلہ بیگم , خالد محمود , محمد ضرار , هما غیاث , چودھری آصف , ارشد محمود , صائمہ یاسمین , نوید احمد ، رخسانہ بی بی اور دیگر اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔ شاندار تقریب میں علم و عمل سے والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں نے عطیات بھی دیے ۔ چودھری محبوب ارشد نے ایک لاکھ روپے , چودھری محمد آصف نے 10,000 ہزار روپے میاں محمد ضرار نے 50,000 ہزار روپے جمیلہ بی بی نے 10,000 روپے عطیہ دیا۔اس تقریب کے تمام تر انتظامات حافظ محمد وسیم انور نے کیے تھے*

Leave A Reply

Your email address will not be published.