ناجائز تجاوزات آپریشن بلا تفریق اور سرکاری ریکارڈ کے مطابق کیا جا رہا ہے،اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی ڈی مارٹ رمضان بازار میں میڈیا سے بات چیت

اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاءعابد نے ڈی مارٹ سستا رمضان بازار کا افتتاح کیا

0

 

 

دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا ڈی مارٹ پر رمضان بازارکا افتتاح ،ڈی مارٹ کی جانب سے انتہائی احسن اقدام اٹھایا گیا اس کو سراہتی ہوں اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاءعابد ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد ڈی مارٹ کے اونر امجد محمود سیٹھی کی خصوصی دعوت پر ڈی مارٹ تشریف لائی اور رمضان بازار کا افتتاح کیا ۔امجد محمود سیٹھی اور دینہ پریس کلب کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا استقبال کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے رمضان بازار کا افتتاح کیا اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے میڈیا نمائیندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی مارٹ کی جانب سے رمضان کے موقعہ پر سستا رمضان بازار ایک احسن قدم ہے اور خوشی ہوئی کے عوام کو رمضان المبارک کے مبارک مہینہ میں بازار کی نسبت سستی اشیاء فراہم کی جا ریی ہیں ۔انہوں نے میڈیا نمائیندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں محکمہ مال کے ریکارڈ کو مد نظر رکھ کر کسی بھی فرد واحد کے ساتھ زیادتی نہ ہو آپریشن کی نگرانی خود کر رہی ہوں اور تحصیلدار اور پٹواری کو خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں کی نشاندہی کے دوران سرکاری ریکارڈ کے مطابق پیمائش کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کو نشاندہی کے بعد ٹائم دیا جاتا ہے اگر وہ از خود تجاوزات ہٹا لیں تو یہ ایک احسن اقدام ہے وگرنہ انتظامیہ نے تو حرکت میں آنا ہی آنا ہے ۔ریڑھی بازار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ریڑھی بانوں اور سبزی منڈی کے متاثرین کے لیے الگ جگہ مختص کر رہے ہیں ۔منگلا روڈ داتا روڈ اور ریلوے روڈ کا آپریشن جلد مکمل کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان سے پہلے پہلے آپریشن مکمل کریں گے تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں تاجر برادری اپنا کاروبار کر سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گندگی پھیلانے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانے کریں گے ۔تجاوزات آپریشن کسی کی پسند نا پسند پر نہیں صرف اور صرف سرکاری ریکارڈ کے مطابق ہو گا ۔اس موقعہ پر دینہ پریس کلب کے صدر سید توقیر آصف شاہ ،چئیرمین دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی ،حاجی اظہر ،اقبال خان،رضوان سیٹھی،سہیل انجم قریشی،احمد ندیم،یاسر نے شرکت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.